تیاری کا مکمل وقت 15 منٹ
پکانے کا وقت 30 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے 3 افراد
Ingredients - اجزاء
ڈالڈا حسب پسند
پیزا کا گندھا ہوا میدہ ایک پیالی
چکن(ابلی ہوئی)آدھی پیالی
کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
زیتون چھ سے آٹھ عدد
مشرومز چار سے چھ عدد
شملہ مرچ ایک عدد
چیڈر چیز ایک پیالی
موزریلا چیز آدھی پیالی
تھائم آدھا چائے کا چمچ
اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
کوکنگ آئل حسب ضرورت
Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
پیزا پین میں کوکنگ آئل لگا کر پیزا کے آٹے کو پھیلا کر لگائیں اور گرم اوون میں 180 پر دس سے پندرہ منٹ کے لئے بیک کرلیں۔
بڑے پیالے میں ڈالڈا ڈال کر تھوڑا سا توڑ لیں اور اس میں باریک کٹے ہوئے زیتون،مشرومز،شملہ مرچ اور چکن ملا لیں۔
پین میں ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ایک کھانے کا چمچ میدہ ڈال کر بھونیں پھر اس میں لال مرچ،لہسن اور چکن پاؤڈر شامل کریں۔ تھوڑا تھوڑا کرکے آدھی پیالی پانی ڈال کر لکڑی کے چمچ سے ملائیں اور آخر میں کش کئے ہوئے دونوں چیز شامل کرکے چولہے سے اتار لیں۔
پیزا کو اوون سے نکال کر پہلے اس پر ڈالڈا آدھا مکسچر ڈالیں،پھر تیار کیا ہوا وائٹ ساس ڈال کر دوبارہ سے اسی طرح تہہ لگائیں۔آخر میں اوریگانو اور تھائم چھڑک کر پانچ سے سات منٹ کے لئے اوون میں بیک کرلیں
No comments:
Post a Comment