Breaking

Thursday, September 17, 2020

برگر (Burger)

برگر (Burger)




 تیاری کا مکمل وقت 15  منٹ

پکانے کا وقت 25  منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے 3  افراد

 

Ingredients - اجزاء

 

ڈالڈا ایکپیالی

 کباب چار عدد

 سادے بن چار عدد

 مایونیز آدھی پیالی

 مسٹرڈ پیسٹ آدھا چائے کا چمچ

 ٹماٹو کیچپ حسب ضرورت

 چیز سلائسز چار عدد

کوکنگ آئل تین سے چار کھانے کے چمچ

 

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

 

کباب بنانے کے لئے ایک پیالی قیمے میں ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن،ایک چائے کا چمچ کٹی ہوئی کالی مرچ،ایک چوپ کی ہوئی پیاز، ایک انڈا،ایک چائے کا چمچ سرکہ،ایک کھانے کا چمچ سویا ساس اور چار کھانے کے چمچ ڈبل روٹی کا چورا ڈال کر ملائیں۔

کچھ دیر رکھ کر اس کے کباب بنائیں اور کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں۔

بن کو درمیان سے کاٹ کر ایک طرف مسٹرڈ پیسٹ ملا ہوا مایونیز لگائیں اور ایک طرف ٹماٹو کیچپ لگائیں۔

بن کے درمیان میں کباب رکھ کر چیز کا سلائس رکھ کر بند کر دیں۔

 

No comments:

Post a Comment

Aaloo ki Tikki